دبئی اور سعودی عرب کے شہروں میں فلائٹ آپریشن بحال، فلائٹ آپریش کی بحالی سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا

دبئی (این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے درمیان کل 23 ستمبر سے فضائی سروس بحال کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فلائٹ آپریشن کی بحالی سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی فضائی کمپنیوں نے دبئی اور سعودی عرب کے شہروں کے لیے

پروازیں روانہ کیں۔سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے گذشتہ اتوار کو دبئی سے الریاض، جدہ اور دمام کے لیے روزانہ 5 پروازوں کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد سعودی عرب کی ناس ایئرلائن نے بھی دبئی اور سعودی شہروں کے درمیان فضائی سروس شروع کی۔ اماراتی اخبار البیان کے مطابق امارات اور فلائی دبئی نے آئندہ ہفتوں کے دوران دونوں ملکوں میں فضائی سروس کی بحالی کی تیاری شروع کی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کی وجہ سے مارچ کے بعد متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان فضائی سروس معطل کر دی گئی تھی۔ دبئی کے مصروف ترین قرار دیے جانے کے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 2019ء کے دوران 63 لاکھ مسافروں نے سعودی عرب کے شہروں کا سفر کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close