امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین پر سنگین ترین الزام عائد کر دیا

نیو یارک(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی چین کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔اقوم متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ چین سے دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا حساب لیا جانا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا

کہ کورونا وبا کے آغاز میں چین نے اپنی ڈومیسٹک فلائٹس پر پابندی لگادی لیکن اپنے ملک سے بیرون ملک پروازیں جاری رکھیں تاکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل جائے۔انہوں نے کہا کہ جب امریکا نے چین کیلئے پروازیں بند کیں تو چین نے اس کی مذمت کی حالانکہ اس وقت چین اپنے لوگوں پر لاک ڈاون کرچکا تھا اور ڈومیسٹک پروازیں بھی بند کرچکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو اگر موثر ادارہ بننا ہے تو اسے دہشت گردی، خواتین کے استحصال، انسانی و منشیات اسمگلنگ، مذہبی جبر اور مذہبی اقلیتوں کی نسلی کشی جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہمیشہ سے انسانی حقوق کا علمبردار رہا ہے اور رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close