ترک صدر نے پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا، ایسا کام کردیا کہ دشمن ملک سکتے میں آگیا

انقرہ(پی این آئی) ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا، رجب طیب اردگان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان سے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور انداز میں گفتگو کی گئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے لازم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے واضح کیاکہ دنیا بھر میں امن کیلئے آوازاٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک یونان کے مسئلہ کو بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے ہزاروں شامی بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایا ہے اور وہ پی کے اور وائے پی جی کے دہشتگردوں کیخلا ف جنگ جاری رکھیں گے۔صدر اردگا نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ لیبیا، شام اور یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں قیام امن اورمعمولات زندگی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close