کورونا کی دوسری لہر، برطانیہ میں روزانہ کتنی اموات کا خدشہ لاحق ہو گیا؟ دوبارہ لاک ڈاؤن زیر غور، ماہرین نے وزیر اعظم بورس جانسن کو کیا اپیل کر دی؟

لندن (این این آئی)برطانیہ میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر نومبر میں روزانہ پھر 200 اموات کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار شمال مشرقی ساحلی علاقے مڈلینڈز اور لندن میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے۔ لندن میں کورونا کیسز کی شرح لاک ڈاون کیدوران انگلینڈ

کے بعض حصوں میں سامنے آنے والے کیسز سے بھی زیادہ ہے۔مئیر لندن صادق خان نے زور دیا کہ ریستورانوں میں جانے والے تمام افراد ماسک پہنیں۔کورونا وبا کے سبب برطانیہ میں پھر لاک ڈاون کی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر 32 ماہرین نے وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں