کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن گئی تو کتنے لوگوں میں فراہم کی جا سکے گی؟ جانئے

جنیوا(پی این آئی)کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن گئی تو کتنے لوگوں میں فراہم کی جا سکے گی؟ عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے دن رات ایک کر کے وائرس کے خلاف ویکسین بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی ویکسین

کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن بھی گئی تو 2021 میں دنیا کے صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکےگی۔ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہےکہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close