چین نےبھارت کے 38ہزار مربع کلو میٹر پر قبضہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی ) چین بھارت کے 38ہزار مربع کلو میٹر پر قابض ہے‘راج ناتھ کا اعتراف۔ چین بھارت کے 38 ہزار مربع کلو میٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے کے مطابق

بھارت کی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں نہیں کی پول کھول دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمان میں بھارت اور چین کے درمیان موجودہ کشیدگی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج تمام طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ملک کے مفاد کے لیے جو بھی بڑے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی بھارت اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں انہوں نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ چین بھارت کے 38 ہزار مربع کلو میٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ ان کا کہنا تھا،ایوان کو اس بات کا علم ہے کہ لداخ میں چین، بھارت کی تقریبا ً38 ہزار مربع کلومیٹر کی زمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔جبکہ دوسری جانب چین نے بھارت کی جانب سے کیے گئے دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close