مسلمانوں کے بعد یہودیوں کی اکثریت بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے تنگ آگئی ، اگلے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ برائے یہودی انتخابات کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں یہ بات ظاہر کی گئی ہے کہ امریکہ میں مقیم بیشتر یہودی صدارتی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی واضح طور پر حمایت کرتے ہیں۔اس سروے کے مطابق جس کے نتائج اسرائیلی نیوز چینل نے شائع کیے ہیں

بتایا گیا ہے کہ 67 فی صد یہودی رائے دہندگان نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کو ووٹ دیں گے جبکہ 30فی صد نے ٹرمپ کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔اعداد و شمار نے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ 2016 تک ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا تھا لیکن چار سالوں میں امریکی یہودیوں میں ٹرمپ کی حمایت میںکمی واقع ہوگئی۔بیشتر رائے دہندگان نے اپنے رائے کا اظہار کیا کہ جو بائیڈن یہودی برادری کی سلامتی ، امریکہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات اور حتی کہ کورونا بحران کا بھی بہتر حل نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سروے کے مطابق 88 فیصد یہودیوں نے خود کو اسرائیل کا حامی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جو بائیڈن بھی تل ابیب کی حامی پالیسی کا مظاہرہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں