کورونا کا پھیلائو، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ

ایران(پی این آئی)کورونا کا پھیلائو، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 800 سےزائد کیسز رپورٹ، ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین چار لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہو گئے، حکام نے عوام کی جانب سے ماسک کے استعمال میں کمی کو کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 800 سے زیادہ نئے کیسز اور 168 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام میں ماسک کے استعمال میں کمی کیسز بڑھنے کا سبب بن رہی ہے، موجودہ صورتحال میں ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close