یورپ میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پورے یورپ سے تقریبا 3 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ بھر میں لگ بھگ 50 لاکھ

افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا 2 لاکھ 28 ہزار ہلاک بھی ہوئے ۔ادھرفرانس کے وزیر صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، کورونا کے ابتدا سے گزشتہ روز فرانس میں سب سے زیادہ 10 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب اسپین میں کورونا وائرس سے جون کے بعد 239 اموات ہوئیں، جبکہ چیک ری پبلک میں روزانہ تقریبا 2 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس 9 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا، بھارت میں مزید 11سو سے زائد اموات ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 84 ہزار 400 سے بڑھ گئی۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی، جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 2 ہزار اور 68 لاکھ سے زائد مریض ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close