دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے معاہدے کا اعلان ،ترکی اور ایران شدید مخالف،متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے معاہدے کا اعلان کیا گیا تو ترکی اور ایران مشرقی وسطیٰ کے وہ 2 ممالک تھے جنہوں نے اس معاہدے کی کھل کر مذمت کی۔اگرچہ
ایران کی مخالفت تو اس کی اپنی پالیسیوں کے عین مطابق ہے، یعنی عرب ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ اس کی شدید کشیدگی کے بارے میں تو سب جانتے ہیں، مگر ترکی کا متحدہ عرب امارات پر غصہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ قریب سے اس پوری صورتحال کا تجزیہ کیا جائے، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسی بڑھتی ہوئی علاقائی دشمنی کا عنصر ہے، جس پر کم ہی بات ہوتی ہے۔یہ ایک عجیب و غریب سلسلہ لگتا ہے جو تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ درحقیقت یہ دشمنی ہے جو مشرق وسطیٰ کی سیاست اور دیگر معاملات کا احاطہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں