ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں کے مسافروں میں کورونا کی تشخیص، دُبئی نے فلائٹ آپریشنز پر کب تک کے لیے پابندی لگادی؟

دُبئی (پی این آئی)ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں کے مسافروں میں کورونا کی تشخیص، دُبئی نے فلائٹ آپریشنز پر کب تک کے لیے پابندی لگادی؟دُبئی کی حکومت نے ایئر انڈیاایکسپریس کی پروازوں پر 15 روز کی پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب بھارت کی قومی ایئر لائن کی بھارت سے دُبئی آنے والی

دو مختلف پروازوں کے 2 مسافروں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد ایئر لائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے دُبئی آنے اور واپس بھارت جانے والی پروازوں پر پندرہ روز کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دُبئی کے لیے پروازوں کی آمد ورفت پر 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی پابندی لگائی گئی ہے۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسے دُبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو پروازوں کی پندرہ روز کے لیے معطلی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔پروازوں کی معطلی کی وجہ28 اگست کو دہلی اور 4 ستمبر کو جے پور سے دُبئی آنے والی پروازوں کے ایک، ایک مسافر میں کورونا سے متاثر ہونا بتائی گئی ہے۔ ان متاثرہ مسافروں کے ساتھ جہازمیں قریب بیٹھے دیگر مسافروں کو بھی دُبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا کے شُبے میں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا اور ان کے کورونا ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے۔ بھارت کی قومی ایئر لائن نے پروازوں میں کورونا سے متاثرہ مسافروں کے سوار ہونے کی غفلت کا ذمہ دار بھارتی ایئرپورٹس کے عملے کو قرار دیا گیا، جن کی غیر موثر سکینگ کی وجہ سے ان مسافروں میں کورونا کی بروقت تشخیص نہ ہونے کا خمیازہ ایئر لائن کوفلائٹ آپریشنز کی معطلی کی صورت میں بھُگتنا پڑا ہے۔بھارت کی قومی ایئر لائن کی جو پروازیں آج دُبئی سے شیڈول تھیں، انہیں پچھلی رات پروازوں پر پابندی کے فیصلے کے بعد شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیڈول کر دیا گیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close