دنیا بھر میں آب رسانی کا طویل ترین نیٹ ورک عرفات، طائف واٹر انڈر پاس منصوبہ مکمل

ریاض(پی این آئی) دنیا بھر میں آب رسانی کا طویل ترین نیٹ ورک عرفات، طائف واٹر انڈر پاس منصوبہ مکمل،سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے عرفات، طائف واٹر انڈر پاس منصوبہ مکمل کر لیا، جو دنیا بھر میں آب رسانی کا طویل ترین نیٹ ورک ہے۔عرب ویب سائٹ اردو نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے

بتایا ہے کہ یہ منصوبہ جبل الکر کے زیریں حصے سے طائف میں سرکلر روڈ تک 12.5 کلو میٹر لمبا ہے اور اس کا قطر 8.4 میٹر ہے۔اس منصوبے کو کورونا بحران کے باوجود مقررہ مدت سے قبل 24 گھنٹے کام کرکے مکمل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کھارے پانی کو میٹھا بناکر قابل استعمال بنانے والے سرکاری ادارے کے گورنر عبداللّٰہ العبد الکریم نے بتایا کہ واٹر نیٹ ورک کی تیاری کا کام بڑا چیلنج تھا۔ السروات کے پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس بنانے کے لیے دیوہیکل مشین سے استفادہ کیا گیا۔ اس کی یومیہ انتہائی رفتار 60.3 میٹر ہے۔پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس تیار کرنے کے لیے جو دیوہیکل مشینری استعمال کی گئی وہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی سریع رفتار مشینری ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ 9 ٹینکوں پر مشتمل ہے۔ ہر ٹینک میں پانی کی کھپت ایک لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں