عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کا امکان

ریاض (پی این آئی) بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنا اور نبی کریم سے منسوب مقامات کی زیارت کرنا ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔ ہر سال 20 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ 80 لاکھ کے لگ بھگ لوگ عمرہ کرتے ہیں۔ تاہم رواں سال کورونا کی وبا کے باعث عمرہ

سیزن ملتوی کر دیا گیا۔ تقریباً چھ ماہ سے لاکھوں افراد عمرہ سے محروم رہ گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ گنتی پاکستانیوں کی ہے۔لوگ بے تابی سے عمرہ پر سے پابندی ہٹنے کے منتظر ہیں۔ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ خواہش مندوں کو جلد عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی تاہم ان کی تعداد کورونا کے پیش نظر محدود ہو گی۔ سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں تاہم یہ اجازت صحت مند افراد کو دی جائے گی۔ان افراد کو کورونا پروٹوکولز سے متعلق کرائٹیریا پر پُورا اُترنا ہو گا۔اس کے علاوہ عمرہ سے قبل کورونا کے نیگیٹو ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔ سعودی گزٹ کے مطابق مقامی اور تارکین کو عمرہ کی اجازت کے حوالے سے جلد اعلان کیاجائے گا۔ اور دیگر شرائط و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک ایسی موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے جس میں ہر عمرہ زائرکوفرداً فرداً اس کے عمرہ کی ادائیگی کی تاریخ اور وقت سے ملطلع کیا جائے گا ۔بہترین صحت اور دیگر احتیاطی معیارات پر پُورا اُترنے والے افراد میں سے محدودگنتی کو عمرہ کا پرمٹ جاری ہوگا۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر حُسین الشریف نے بھی تصدیق کی ہے کہ آئندہ عمرہ سیزن کے حوالے سے اہم ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں، جس میں کورونا سے متعلق احتیاطی اقدامات پر عمل درآمدکا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close