جدہ (پی این آئی) سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے باشندوں کو خوش خبری سُنا دی۔ کل بروز منگل سے خلیجی ممالک میں مقیم سعودی ویزہ ہولڈرزواپس آ سکیں گے، خلیجی باشندے بھی سعودیہ کا سفر کر سکیں گے ۔۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے شہریوں کی آمد اور واپسی مرحلہ
وار شروع کی جائے گی۔العربیہ نیوز کے مطابق کل منگل سے خلیجی ممالک کے باشندوں یا خلیجی ملکوں میں قیام کرنے والے دوسرے ممالک کے ویزہ ہولڈرز کو مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔تاہم مملکت میں خلیجی ملکوں سے آنے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر جاری کردہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہو گی تاکہ کرونا کے حوالے سے خطرات پر قابو پایا جا سکے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021ء سے ملک میں دنیا بھر سے لوگوں کی آمد و رفت کے دروازے کھولے جانے سے 30 روز پیشتر وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں آمد و رفت کے مقامات کا تعین کیا جائے گا۔آمد رفت کے لیے استعمال ہونے اور کھلنے والے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری گذرگاہوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔سعودی عرب میں بیرون ملک آمد و رفت پر سفری پابندی اٹھنے سے قبل بھی ہنگامی حالات کے تحت دنیا بھر کے لیے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں بیرون ملک سے شہریوں کی آمد ورفت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔حکومت نے یکم جنوری 2021ء سے مملکت کے تمام بری، بحری اور زمینی راستے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تاخیر کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے تاہم مخصوص حالات میں صحت کے ‘ایس او پیز کے’ تحت ہنگامی نوعیت کی آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے ‘کوویڈ 19’ کے بڑھتے خطرات اور اس کی دوسری لہر کے خطرے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر بیرون ملک سے شہریوں کی آمد ورفت محدود کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں