دنیا بھر مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی عرب کا عمرے پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی عرب نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب نے یکم جنوری2021 سے شہریوں کیلئے بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے شہریوں کی ہر طرح کی آمدورفت کیلئے زمینی، بحری اور فضائی راستے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کورونا ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ مملکت میں داخل ہونے کیلئے کورونا نیگٹو ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کے بغیر کسی شخص کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔زمینی ، بحری یا فضائی راستوں سے جو بھی سفر کرکے مملکت میں داخل ہوگا اس کے پاس 48 گھنٹے پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا لازمی کردیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ پرانا ٹیسٹ قابل قبول تصور نہیں ہوگا۔یاد رہے سعودی عرب میں کروناکے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں اور رواں سال حج بھی محدود پیمانے پر ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close