سفری پابندیاں ختم ہو تے ہوتے منسوخ؟ سعودی حکومت نے کونسی تاریخ دے دی، تارکین وطن کو بڑا جھٹکا

ریاض (پی این آئی)سفری پابندیاں ختم ہو تے ہوتے منسوخ؟ سعودی حکومت نے کونسی تاریخ دے دی، تارکین وطن کو بڑا جھٹکا۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی تمام سفری پابندیاں یکم جنوری 2021کو اٹھالی جائیں گی۔ سعودی عرب منگل سے مرحلہ وار بین

الاقوامی پروازوں سے پابندی ہٹائے گا، یہ پابندی صرف انتہائی صورتحال کا سامنا کرنے والے لوگوں کیلئے ہٹائی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021سے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی تمام سفری پابندیاں ہٹالی جائیں گی جس کے بعد لوگ ہوائی، بحری اور زمینی راستوں سے مملکت میں آ اور جاسکیں گے۔سفری پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے سال 2020 ختم ہونے سے 30 دن پہلے وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اعلان کیا جائے گا، عین ممکن ہے کہ ایئر پورٹس ، بندرگاہوں اور سٹیشنز پر کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں۔ عمرہ پر عائد پابندی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بارے میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close