وہ اسلامی ملک جس نے پوری مسلم امہ کیساتھ بد عہدی کی ہے، ترک صدر کا صبرٹوٹ گیا

انقرہ (پی این آئی) ترکی نے خلیجی ریاست بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی اور بد عہدی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت

خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا کہ بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام قضیہ فلسطین کے دفاع کے حوالے سے انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہو گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے، فلسطینیوں کے خلاف غیرآئینی سرگرمیوں میں تل ابیب کی مدد کرنے اور فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے قبضے کو مستحکم کرنے میں اس کی معاونت کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا ضروری ہے۔ ان قراردادوں سے ماورا کسی ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close