بین الافغان مذاکرات، طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کا مطالبہ کر دیا

دوحہ (پی این آئی) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پائیدارامن ممکن ہے،جبکہ طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کامطالبہ کیا ہے۔دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ

نیاسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ طالبان دہشتگرد عناصر کی میزبانی نہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیدوران بلاشبہ چیلنجز آئیں گیتاہم فریقین امن کیلئے موقع سے فائدہ اٹھائیں، دیرپا امن ممکن ہے، افغان حکومت اور طالبان تشدد، کرپشن سے بچیں اور امن وخوشحالی کی جانب بڑھیں۔طالبان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن، مستحکم، ا?زاد افغانستان کیلئے پرعزم ہیں، مستقبل کے افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہئے، مذاکرات میں مشکلات ا?سکتی ہیں تاہم اسے جاری رہنا چاہئے۔افغان امن کمیٹی کیسربراہ عبداللہ عبداللہ نیملک کیتمام حصوں میں انسانی بنیادوں پر سیز فائر کامطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ امن معاہدیکیبعد بھی بین الاقوامی معاونت کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close