خوش آمدید، چین نے نونگ رونگ کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا، جلد اسلام آباد میں منصب سنبھالیں گے

بیجنگ (آئی این پی)چین نے نونگ رونگ کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا ۔ ہفتہ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا ئولی جیان نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نونگ رونگ جلد ہی پاکستان میں بطور چینی سفیرمقررہ وقت پر عہدہ سنبھالیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ماسکو میںریاستی کونسلر

اور وزیر خارجہ وانگ ای کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ اجلاس کے دوران بالخصوص یکطرفہ غنڈہ گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پس منظر کے خلاف کثیر جہتی کو برقرار رکھنے ، اقوام متحدہ کے اختیارات کا دفاع اور بین الاقوامی قانون کی آواز کو بلند کیا گیا، ماسکو اجلاس میں مشترکہ طور پر مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کی گئی ، اجلاس کے دوران ، چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس وقت تک COVID-19کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جب تک کہ اس وبا کو شکست نہیں مل سکتی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون بھی شامل ہے۔ دونوں اطراف کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستانی عوام کی کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں