متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک جس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، 30 دنوں کے دوران ایک اور عرب اسلامی ملک نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، متحدہ عرب امارات اور بحرین 15 ستمبر کو

اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور خلیجی اسلامی ملک بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ 30 دنوں کے دوران دوسری تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔بحرین اور متحدہ عرب امارات 15 ستمبر کو امریکا میں اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط کریں گے ۔اس سے قبل جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے اور مشرق وسطی میں امن ہوگا۔امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ بڑے ملک بھی اس میں شامل ہوں گے، ان کی سعودی عرب کے بادشاہ سے فون پر بات ہوئی ہے اور مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ وہ بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close