تعلیمی اداروں میں اگر کرونا کیسز رپورٹ ہوئے پھر انہیں 2 ہفتے کیلئے بند کیا جائے گا، اعلان کر دیا گیا

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں کرفیو یا لاک ڈاون نافذ نہیں کیا جائے گا، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اگر کرونا کیسز رپورٹ ہوئے پھر انہیں 2 ہفتے کیلئے بند کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ بتایا گیا

ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران، اور خاص کر آج بروز جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کے مقابلے میں زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خلیجی ملک ہے، تاہم اب متحدہ عرب امارات میں زیادہ یومیہ کرونا کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 930 کرونا کیسز جبکہ 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔چند ہی روز میں امارات میں رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ متحدہ عرب امارات میں دوبارہ سے لاک ڈاون یا کرفیو نافذ کیا جا سکتا ہے۔تاہم اب اس حوالے سے اماراتی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دوبارہ لاک ڈاون یا کرفیو کا نفاذ نہیں ہوگا۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں اگر کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تو پھر تب ہی تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کرونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 911 جبکہ کل اموات کی تعداد 398 ہے۔ اب تک امارات میں 67 ہزار 945 مریض صحتیاب ہو چکے، جبکہ 8 ہزار 568 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close