سعودی عرب واپسی کا انتظار کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ، سعودی حکومت کا بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق بڑا فیصلہ

ریاض (پی این آئی) سعودی حکام کا جلد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان، سعودی وزیر صحت کے مطابق کرونا وبا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے

مملکت میں بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے حوالے سے وزیر صحت کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں جلد بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان یا ولی عہد محمد بن سلمان حتمی فیصلہ کریں گے، اس کے بعد ہی پروازوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم کرونا وبا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امکان ہے کہ مملکت میں جلد بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 29 اگست کو سعودی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں صرف خصوصی پروازوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ کمرشل پروازوں کو بحالی کی اجازت نہیں ملی۔کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی ہونے والی ہے، تاہم اس حوالے سے گاگا کی جانب سے تردید جاری کی گئی تھی اور بتایا گیا کہ سعودی حکومت فی الحال بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ یہاں یاد رہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی پر وطن واپس آئے پاکستانی تارکین وطن بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے محنت کش پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپس مملکت جانے سے قاصر ہیں، جس کے نتیجے میں ان سے روزگار چھن جانے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close