کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے کورونا ویکسین کی تیاری جلد ہونی چاہیے،عالمی ادارہ صحت

لندن(پی این آئی)کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے کورونا ویکسین کی تیاری جلد ہونی چاہیے،عالمی ادارہ صحت۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے کورونا ویکسین کی تیاری جلد ہونی چاہیے اور اس کے لیے تمام ممالک تعاون کریں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم

کا ایک تقریب میں ورچوئل خطاب کے دوران کہنا تھا کہ تجرباتی مراحل میں موجود کورونا ویکسین کے ٹرائلز بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری میں تیزی لا کر ہی کورونا مریضوٕں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close