ٹرمپ نے قوم سے غلط بیانی کا اعتراف کرلیا، کورونا کی تباہ کاریوں سے متعلق پوری بات نہیں بتائی، وجہ کیا بتائی ٹرمپ نے؟؟

واشنگٹن (پی این آئی)ٹرمپ نے قوم سے غلط بیانی کا اعتراف کرلیا، کورونا کی تباہ کاریوں سے متعلق پوری بات نہیں بتائی، وجہ کیا بتائی ٹرمپ نے؟؟، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے

اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات 19 مارچ کو امریکی صحافی باب وڈورڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی جس کی ریکارڈنگ بدھ کو جاری ہوئی۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ‘وہ اب بھی اس کی سنجیدگی کم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں ہلچل نہیں پھیلانا چاہتے۔7 فروری کو ریکارڈ ہونے والے ایک اور انٹرویو میں انہوں نے باب وڈورڈ کو بتایا کہ وائرس ‘ہوا کے ذریعے جاتا ہے’ اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ماسک پہننے والے افراد کا مذاق اُڑایا۔ٹرمپ خود جولائی میں پہلی بار ماسک پہنے نظر آئے تھے۔اب 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے آٹھ ہفتے قبل ٹرمپ پر دباؤ ہے۔ رائے عامہ کے مطابق دو تہائی امریکی ٹرمپ کے وائرس سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں۔ ٹرمپ پر تنقید ہو رہی ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھانے کے لیے انہوں نے بحران کو کم ظاہر کیا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ ڈریں۔’میں اس ملک یا دنیا کو ہلچل میں نہیں ڈالوں گا۔ ہمیں قیادت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ایسے میں ہلچل نہیں مچائی جا سکتی۔15 ستمبر کو شائع ہونے والی ‘ریج’ نام کی کتاب سے ڈیموکریٹس کو صدر ٹرمپ کے خلاف مزید مواد ملے گا۔ ٹرمپ کی مخالف پارٹی کے حامی پہلے دن ہی سے ان پر کورونا وائرس کی وبا کے لیے امریکیوں کو تیار نہ کرنے اور اس سے ٹھیک طرح سے نہ نمٹنے پر تنقید کر رہے ہیں۔تاہم باب وڈورڈ کو دیے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ نے یہ واضح کردیا ہے کہ ‘انہیں شروع ہی سے سمجھ آگئی تھی کہ وائرس خطرناک ہوگا، عام فلو سے کہیں زیادہ خطرناک۔’لیکن 2020 کے اوائل میں لوگوں کے سامنے انہوں نے یہ بار بار کہا ہے کہ وائرس خطرناک نہیں اور خود سے ‘غائب’ ہو جائے گا۔انتخابات میں ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کا مشی گن میں کہنا تھا کہ ‘وہ جانتے تھے یہ (وائرس) کتنا جان لیوا ہے۔’جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ‘انہوں نے امریکہ کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔ ان کے جانتے ہوئے مہینوں تک وائرس کے خطرات سے متعلق جھوٹ بولا۔’جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو دھوکا دیا گیا ہے۔بعد ازاں انہوں نے سی این این کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ ‘تقریباً مجرمانہ’ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں