امریکی صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو گئی ، جوبائیڈن جیت گئے

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں عوام کی رائے جاننے کے لیے کرائے گئے سروے میں اپنے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن سے 12 پوائنٹس سے پیچھے رہ گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور فرانسیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کی جانب

سے کرائے گئے سروے کے مطابق امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی مقبولیت بارے عوام کی رائے جاننے کے لیے سروے میں 52 فیصد افراد نے جوبائیڈن اور 40 فیصد نے صدر ٹرمپ کی حمایت کی۔سروے میں 3 فیصد نے کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو ووٹ دینے کی حمایت کی جبکہ 5 فیصد نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ 2016 کے برعکس رواں انتخابات میں جوبائیڈن کو مقامی ووٹرز میں امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت ہے یہی وجہ ہے کہ اس سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جوبائیڈن سے 10 پوائنٹس سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close