ہیٹ ویو کے بعد موسم یک دم تبدیل،امریکا میں ایک ہی دن میں گرمی سے سردی کا نیا ریکارڈ

واشنگٹن(پی این آئی) ہیٹ ویو کے بعد موسم یک دم تبدیل،امریکا میں ایک ہی دن میں گرمی سے سردی کا نیا ریکارڈ ،امریکا میں ہیٹ ویو کے بعد موسم یک دم بدل گیا اور امریکی ریاست کولوراڈو میں درجہ حرارت ایک دن میں ہی 33 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں موسم کی

یکدم تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ہے۔امریکی شہر ڈینور میں شدید گرمی کے بعد موسم نے ایک دم انگڑائی لی اور ٹھنڈ نے سب کچھ جمادیا۔ڈینور میں پیر کو دن 12 بجے درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ تھا لیکن اگلے دن اسی وقت وہاں موسم بالکل یخ بستہ ہوگیا اور دن 12 بجے درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ برفباری نے زندگی مفلوج کردی ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دیگر امریکی ریاستوں نیواڈا، یوٹاہ، وومنگ اور کولوراڈو میں آج 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور 6 انچ تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں ڈینور میں برفباری 1961 میں ہوئی تھی تاہم ریاست کے پہاڑی علاقوں میں 20 سال قبل ستمبر میں برفباری ہوئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close