امریکا کا عراق میں موجود اپنے فوجیوں سے متعلق اہم اعلان

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا کا عراق میں موجود اپنے فوجیوں سے متعلق اہم اعلان،امریکا نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی نے عراق کے دورے کے دوران 1200 فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ہی عراق میں موجود

امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کر کے 3 ہزار کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنا عراقی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ قابلیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شدت پسند گروپوں سے نمٹنے کے لیے عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام مسلسل کرتی رہی ہے، عراق میں امریکی فوج کے اہلکار داعش کے خاتمے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے کی تکمیل ہے جس میں انہوں نے ’نہ ختم ہونے والی جنگ سے نکلنے‘ کا اعلان کررکھا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ خود بھی عراق سے فوج کم کرنے کااعلان کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close