لندن (پی این آئی)کورونا کے پھیلائو کا خدشہ، حکومت نے 14ستمبر سے 6سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کر لیا، برطانیہ میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر 14 ستمبر سے 6 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد
تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن آج کریں گے۔اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس لئے سماجی رابطوں اور افراد کے یکجا ہونے سے متعلق اصولوں کو آسان اور مضبوظ بنا رہے ہیں۔برطانیہ میں گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق خلاف ورزی پر کم سے کم100 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار200 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں