متحدہ عرب امارا ت میں پہلی مرتبہ اسرائیلی جھندا لہرا دیا گیا، جھنڈا لہرانے والی لڑکی کون ہے؟

دبئی (پی این آئی) پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات میں فوٹو شوٹ، دبئی کے صحرا میں اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا، اسرائیلی ماڈل مے ٹیگر نے اماراتی ماڈل انستاسیا کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں ہر گزرتے دن کیساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ خلیج ٹائمز

کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی ماڈل نے فوٹ شوٹ کروایا ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات گزشتہ ماہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اسرائیل کی مے ٹیگر اپنے ملک کی پہلی ماڈل بن گئی ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں فوٹوشوٹ کرایا ہے۔ مے ٹیگر نے متحدہ عرب امارات کی ماڈل انستاسیا کے ہمراہ دبئی کےصحرا میں فوٹوشوٹ کرایا ۔ دونوں ماڈلز نے ایک اسرائیلی گارمنٹ کمپنی کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا۔ اس دوران اسرائیلی ماڈل نے دبئی کے صحرا میں اپنے ملک کا پرچم بھی لہرا دیا۔ جبکہ اماراتی ماڈل کی جانب سے بھی اپنے ملک کا پرچم لہرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close