ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے پبلک سیکٹر ملازمین کو 4 تعطیلات مل گئیں، سرکاری ملازمین کو مملکت کے یوم الوطنی کے سلسلے میں 23 اور 24 ستمبر کو تعطیلات ملیں گی، جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مملکت کے یوم الوطنی کی آمد کے موقع پر
عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق مملکت کے پبلک سیکٹر ملازمین کو ایک ساتھ 4 تعطیلات مل گئی ہیں، جبکہ نجی شعبہ کے ملازمین کو صرف ایک دن کی تعطیل ملی ہے۔سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یوم وطنی کے موقع پر سرکاری اورنجی اداروں و کمپنیوں کے ملازمین کو تعطیل ہو گی۔ وزارت افرادی وقت کے بیان کے مطابق نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کو 23 ستمبر بروز بُدھ چھُٹی ہو گی جبکہ سرکاری اداروں میں 23 اور 24 ستمبر (بدھ اور جمعرات) کو تعطیل ہو گی۔جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، یوں سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 4 تعطیلات مل گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اگر چھٹیوں کے درمیان ڈیوٹی کا دن آ جائے تو اس صورت میں مملکت کے سرکاری ملازمین کو اس روز کی بھی چھُٹی دے دی جاتی ہے۔ رواں سال سعودی عرب کا قومی دن یعنی یوم الوطنی بدھ 23 ستمبر کو ہو گا۔ چونکہ سرکاری اداروں میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہے ۔ اس لیے سرکاری ملازمین کو بدھ کو یوم الوطنی کی تعطیل ہونے کے باعث جمعرات 24 ستمبر کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین بُدھ سے لے کر ہفتہ کے روز تک 4 تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔ جبکہ نجی شعبہ کے ملازمین کو صرف ایک تعطیل ملے گی۔ واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق ہر سال یوم الوطنی کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبہ کے ملازمین کو عام تعطیل دی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں