چین نے ارونا چل پردیش بھارتی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ساتھ ہی ایسا اعلان کر دیا جس نے پورے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

بیجنگ (پی این آئی )چین نے ارونا چل پردیش بھارتی ریاست تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ارونا چل پردیش کو بھارتی علاقہ تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے اسے چین کے جنوبی

ریجن حصہ قرار دیا ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے اغواء کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان جے کہا ہے کہ ارونا چل پردیش چین کا حصہ ہے جو کہ تبت ریجن میں آتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close