اچھی خبر، سعودی حکومت نے چھٹی پر گئے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے اقامہ کی مدت میں مزید توسیع کر دی

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے چھٹی پر گئے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے اقامہ کی مدت میں مزید توسیع کر دی، کرونا وبا اور بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث مملکت میں واپس آنے سے قاصر غیر ملکی رہائشیوں کے اقامہ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی

عرب کی حکومت نے بیرون ملک پھنسے غیر ملکی رہائشیوں کے اقامہ کی مدت میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پیر کے روز سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی رہائشی جو کرونا وبا اور بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے مملکت واپس لوٹنے سے قاصر ہیں، اور ان کے اقامہ یکم سے 31 اگست کے درمیان کسی تاریخ کو ایکسپائر ہو گئے، ان تمام افراد کے اقامہ کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔وضاحت کی گئی ہے کہ اقامہ کی مدت میں توسیع بنا کسی فیس یا اضافہ چارجز کے بنا کی گئی ہے۔ اس سے قبل جولائی کے ماہ میں سعودی فرمانرا شاہ سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی حکم کے مطابق بیرون ممالک پھنسے غیر ملکیوں کے اقامہ کی مدت میں بنا کسی فیس کے 3 ماہ تک کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے سعودی عرب نے مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی پروازیں بند کردی تھیں۔ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کو 6 ماہ کا وقت ہو چکا ہے۔ اس باعث سعودی عرب میں نوکری اور کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کئی ماہ سے بیرون ممالک پھنسی ہے اور مملکت واپس جانے سے قاصر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close