بارشوں اور سیلاب کی بڑی پیمانے پر تباہی، ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی

خرطوم(پی این آئی) سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی میں 99 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق سوڈان کے سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل نے بارشوں اور سیلاب کی بڑی پیمانے پر تباہی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی

نافذ کردی ہے۔سوڈان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار و کاروبار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ہسپتالوں، مقامی انتظامیہ اور دیگر شہری علاقوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ امدادی کاموں کے لیے فوجی دستوں کو بھی طلب کرلیا گیا ، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close