اپنا بوریا بسترا باندھ لو،سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کو نکالنے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی عرب کے نجی شعبوں میں کلیدی عہدوں پر 75 فیصد سعودیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک قانون لایا جا رہا ہےجس میں نجی اداروں میں 75 فیصد

کلیدی اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص کر دی جائیں گی۔سعودی ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت لاکھوں افراد گریجویٹ، پوسٹ گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لے کر بیکار بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں سے بھی ہر سال ہزاروں سٹوڈنٹس تعلیم مکمل کر کے سعودی عرب واپس آ رہے ہیں۔ان بے روزگاروں میں اچھے عہدوں کی ملازمتیں نہ ہونے پر مایوسی بڑھ رہی ہے جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی شعبوں میں کلیدی عہدوں پر 75 فیصد سعودیوں کو تعینات کیا جائیگا۔مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد کے بعدنجی اداروں میں بڑے عہدوں پر فائز مزید ہزاروں تارکین بھی نوکریوں سے فارغ ہو جائیں گے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں