اسرائیل کی عرب اسلامی ملک سے باقاعدہ تجارت شروع، پہلی کارگو پرواز کب لینڈ کرے گی؟ عرب ملک اسرائیل سے کیا خریدے گا؟ حیرت انگیز خبر

جیر سالم(پی این آئی)اسرائیل کی سرکاری ایئر لائن ایل آل نے دبئی کے لیے پہلی کارگو پرواز کی روانگی کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی سرکاری ایئرلائن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے قریب قائم ایئرپورٹ سے 16 ستمبر کو پہلی کارگو پرواز یواےای روانہ ہوگی۔امارات جانے والے

بوئنگ 747 طیارے میں زرعی اور ہائی ٹیک آلات ہوں گے، یہ پرواز بیلجیئم کےراستے دبئی پہنچے گی تاہم مستقبل میں مذکورہ روٹ کی تبدیلی متوقع ہے۔یہ کارگو پروازیں ہر ہفتے اسرائیلی کمپنیوں کے لیے درآمدات اور برآمدات کے سامان ساتھ دبئی کے لیے اڑان بھریں گی۔اس سے قبل رواں ہفتے ایل آل کی پرواز کے ذریعے اسرائیلی اور امریکی وفد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر بات چیت کے لیے یواےای پہنچا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close