کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے، کس ملک نے بڑی کامیابی حاصل کر لی؟

کینبرا(پی این آئی)روس میں بنائی گئی کووڈ-19 کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے۔ ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں تاہم اس کے معمولی سائڈ ایفیکٹس بھی دیکھے گئے۔آزمائشی مرحلے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کو کووڈ-19 کے

خلاف مؤثر قرار دینے کا فیصلہ تیسرے مرحلے میں اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔ سائڈ ایفیکٹس کے طور پر پچاس فیصد بخار، بیالیس فیصد سر درد، 28 فیصد کمزوری جبکہ چوبیس فیصد جوڑوں کے درد کی شکایات سامنے آئیں۔ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔ روس نے تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی اگست میں عوام کے استعمال کے لئے دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا تھا، جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close