اسکولز کو کھولتے ہی واپس بند کر دیا گیا، وجہ انتہائی تشویشناک نکلی

دُبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں 30 اگست سے تمام اسکولز کھول دیئے گئے ہیں، جس کے بعد لاکھوں بچے اسکولوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ تاہم کچھ اسکولز کے ٹیچرز اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان متاثرہ اسٹاف والے اسکولز کو فوری طور پر بند

کروا دیا گیا ہے اور بچوں کو بھی اسکول آنے سے روک دیا گیا ہے۔وزارت تعلیم اور NECM کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کچھ اماراتی اسکولز کے ٹیچرز اور انتظامی سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان سکولوں میں بچوں کو حاضری سے روک دیا گیا ہے ۔ فی الحال ان بچوں کو آن لائن کلاسز ہی دی جائیں گی۔خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت نے30 اگست کو سکولز کھُلوانے سے قبل اعلان کیا تھا کہ سکول سٹاف اور بچوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے، جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئے گی، انہیں سکول جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں کئی سکولوں کے سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ان اسکولز میں کلاسز نہیں شروع ہو ں گی، بلکہ ان کے سٹوڈنٹس گھروں پر ہی رہ کر آن لائن کلاسز لیں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں کے اسٹاف اور ٹیچرز، طلباء اور والدین کوتاکید کی گئی ہے کہ کسی میں بھی کورونا کی مشتبہ علامات ہوں یا اپنی صحت بارے خدشات ہوں تو بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے اور سکول کا اسٹاف بھی اپنے بارے میں کسی شک شبے پر سکول آنے سے گریز کرے۔بہتر یہی ہو گا کہ ٹیسٹ کروانے کے بعد کورونا سے متعلق تسلی کر لی جائے ۔ تاکہ دیگر افراد میں کورونا پھیلنے کا خدشہ نہ رہے۔واضح رہے کہ ابوظبی نے بچوں کے سکول کھُلنے کے بعد ایک اہم اعلان کیا ہے جس کے مطابق طلبہ طالبات کا ہر دو ہفتے بعدکورونا سے متعلق پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت سکول آپریشز ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لبنی الشامسی نے بتایا کہ ابوظبی کے طلبہ کا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جبکہ دیگر ریاستوں کے طلبہ کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا۔ایس ایم ایس ان کے سرپرستوں کے نام بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی شروعات 5 ستمبر سے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close