سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب اسلامی ملک نے بھی ‘اسرائیلی پروازوں کو’ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی، مسلم دنیا میں تشویش بڑھنے لگی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ریاست، بحرین نے بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای)آنے والی اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے ایک جاری بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو

فضائی راستہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ بیان بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سعودی عرب ہی کی طرح اسرائیل کا نام استعمال نہیں کیا گیا تھا واضح رہے کہ بحرین کا یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ دونوں اسرائیل کی کمرشل فلائٹ کو تل ابیب سے براہ راست متحدہ عرب امارت پرواز کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد سامنے آیا۔مذکورہ بیان میں بحرین کی جانب سے ان کے حریف ممالک، جن میں ایران اور قطر شامل ہیں، کے حوالے سے کوئی ذکر سامنے نہیں آیا، سعودی عرب اور امارات نے مذکورہ ممالک کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں قطر کے شمالی فضائی راستے سے گزرتی ہیں کیوں کہ دوحہ نے ان ممالک کی جانب سے بائیکاٹ کیے جانے کے بعد مذکورہ ممالک کے لیے فضائی حدود بند کردی تھیں۔دوسری جانب ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات آنے والی پروازیں بحرین کی فضائی حدود استعمال نہیں کرتی کیوں کہ یہ ریاست خلیج فارس میں سعودی عرب کے ساحل کے قریب ایک جزیرہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close