امریکا کی جانب سے سفیروں پر پابندی، چین نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں ان کے نمائندوں اور سفیروں پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے اعلی سفارتکار مائیک پومپیو نے پابندیاں متعارف کروائیں جس میں چینی سفارتکاروں کو

پابند کیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں میں جانے یا مقامی عہدیداروں سے ملاقات سے قبل اجازت اور منظوری لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات چین میں امریکی سفارتکاروں پر پابندیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں امریکی سفیروں کو عہدیداروں سے ملنے، کہیں پہنچانے یا یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے کے لیے حکام سے اجازت لینا ہوتی ہے۔بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اجازت طلب کی جاتی ہے تو اسے عموما مسترد یا آخری وقت میں منسوخ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ امریکی سفیروں کو تبت کے غیر منظور شدہ سفر کی بھی اجازت نہیں ہے۔جمعرات کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ وہ اپنے سفیروں پر عائد پابندیوں کے خلاف مناسب اور ضروری ردعمل دیں گے۔ہوا چون ینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چینی سفارت کاروں پر عائد پابندی بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پومپیو کے حالیہ اقدامات کا مطلب ہے کہ امریکا میں چین کے سفارت کاروں کو سفارتخانے یا قونصل خانے کے باہر 50 سے زائد افراد پر مشتمل کسی بھی ثقافتی تقریب میں شرکت کے لیے منظوری لینا ہو گی۔مزید یہ کہ سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکانٹس کو چینی حکومت کے اکانٹس کے طور پر شناخت کیا جائے گا۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا چین کی شدید رکاوٹوں کے ہر پہلو کی پیروی یا اس کا جواب نہیں دے گا۔امریکا کے اس بیان کے باوجود ان اقدامات سے ممکنہ طور پر دنووں ملاملک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close