بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کر لیا گیا، ہیکر نے مودی کے اکاؤنٹ سے کیا ٹویٹ کیا؟ جانیئے

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق ٹوئٹر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ہیک ہونے والے اکائونٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور یہ ان کا ذاتی اکائونٹ ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اکائونٹ کوسیف بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم کے اکانٹ ہیک ہونے اورکچھ عرصے قبل اہم شخصیات کے اکانٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں۔ہیکرنے مودی کے اکائونٹ کرکے کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا تاہم بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close