یونان میں گرفتا 22 پاکستانی مزدوروں کو رہائی مل گئی ، رہائی کی شاباش کس کو ملے گی؟

ایتھنز (آئی این پی )یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے یونان حکومت کے ساتھ فیکٹری میں جھگڑے کے نتیجہ میں گرفتار کئے جانے والے 22 پاکستانی مزدوروں کامعاملہ یونانی حکومت کے ساتھ اٹھا کر انہیں رہا کرالیا۔ گزشتہ رو ز یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونان میں مقیم پاکستانی

کمیونٹی کو مطلع کیا گیاہے کہ گزشتہ دنوں کریتی جزیرہ میں ایک فیکٹری میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجہ میں 22 پاکستانی مزدوروں کی حراست کا معاملہ سفارت خانہ پاکستان یونان نے مقامی پولیس اور یونان کی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا جس کے بعد تمام پاکستانی مزدوروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ سفارت خانہ کے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو اس وقت کریتی میں موجود ہیں۔ انھوں نے کریتی کے پولیس چیف اور پاکستانی مزدوروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔ سفارت خانہ کریتی میں مقیم پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close