اسلام آباد (پی این آئی )متحدہ عرب امارات میںکورونا ایک بار پھر بے قابو، کیسز میں حیر ت انگیز اضافہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتوں سے یومیہ رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 150سے 250تھی جس کے بعد مملکت نے ملک کے مختلف اداروں
اور سکولز سمیت دیگر مالز کھولنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم اچانک کیسز تیزی سامنے آئی ہے جس کے بعد لاک ڈائون بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ گزشتہ دو دن میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 750کے قریب بتائی گئی یومیہ گنتی میں دو گنا اضافہ کے بعد ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر صورتحال مزید خراب ہوئے تو لاک ڈائون کی طرف جا سکتے ہیں ۔ نئے کیسز رپورت ہونے بعد مریضوں کی تعداد 7ہزار 1 سو چون ہو گئی ہے ۔ دوبارہ کیسز کی تعداد میں اضافہ کو خطرے کی گھنٹی کہا جارہا ہے ۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3مریض جان کی باز ی ہار چکے ہیں جبکہ نئے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہو سکتا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران538مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد کل صحت یاب ہوکر گھروں کو جانے والوں کی تعدا 62ہزار انتیس ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں