ہونولولو (آئی این پی) دنیا کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں ہوائی کے قریب سمندر میں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشقوں میں امریکی بحریہ کے زیر استعمال پرانے جہاز ڈرہم کو میزائل اور گولہ بارود برسا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ جو 1969 میں امریکی بحریہ کا حصہ بنا تھا۔بحری
مشقوں میں آسٹریلیا، برونائی اور کینیڈا نے بھی حصہ لیا۔ بحری جہاز کو تباہ کرنے کے مظاہرے میں متعدد جہازوں اور جنگی کشتیوں کے ذریعے میزائل اور گولے برسائے گئے۔ان مشقوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم امریکی بحریہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے ساتھ مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔رمپک مشقوں کو عام طور پر دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشق سمجھا جاتا ہے جو دو مہینے تک جاری رہتی ہیں جس میں عام طور پر 20 سے زیادہ ممالک شریک ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں