بڑی قوموں کی بڑی باتیں، کچرے کو کم کرنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ، شاپنگ بیگ کی قیمت دگنی کر دی جائے گی

لندن (پی این آئی)بڑی قوموں کی بڑی باتیں، کچرے کو کم کرنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ، شاپنگ بیگ کی قیمت دگنی کر دی جائے گی، برطانیہ میں تمام خوردہ فروش اگلے سال اپریل سے شاپنگ بیگ کی دوہری قیمت ادا کریں گے جو تقریباََ 10 پینس ہو جائے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ملک میں پلاسٹک

کے کچرے کو کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پلاسٹک سے بنے 15 ارب بیگ زیرِ استعمال ہیں جس سے کچرے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اکتوبر 2015ء سے تمام بڑے خوردہ فروش قانونی طور پر پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر 5 پینس ادا کرنے کے پابند ہیں جب کہ اپریل سے انہیں مزید 5 پینس ادا کرنے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close