ابوظہبی (پی این آئی)کس اسلامی ملک نے غیر مسلموں کی تمام عبادتگاہیں کھولنے اعلان کر دیا؟ کن افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی؟ متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں غیر مسلموں کی تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے، تاہم صرف تیس فیصد حصے کو زیر استعمال لایا جائے گا۔ نیوز کے مطابق
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عبادت گزاروں اور عملے کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی جائیں گی۔ اماراتی ادارہ برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں اور عمر رسیدہ افراد جو کسی موذی مرض میں مبتلا نہیں ہیں کو عبادت گاہوں میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اہلکار سلطان المطوع کے مطابق عبادت کے علاوہ دیگر تمام سرگرمیوں اور تقریبات کے انعقاد پر پابندی برقرار رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں