چین نے لداخ میں ایک ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ، مزید کن کن علاقوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے؟بھارت کے ہوش اڑ گئے

نئی دلی(پی این آئی)بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ چین نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ

لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ دیپ سانگ کے میدانی علاقے سے لے کر چوشول تک چینی فوج منظم طورپر پیش قدمی کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دیپ سانگ کے میدانی علاقے میں پیٹرولنگ پوائنٹ 10سی13تک تقریبا نو سومربع کلومیٹر کا علاقہ چین کے کنٹرول میں آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی گلوان میں تقریبا 20 مربع کلومیٹر اورگرم چشمہ کے علاقے میں 12 مربع کلومیٹر کا علاقہ چین کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیانگونگ تسو میں 65 مربع کلومیٹراورچوشول میں 20 مربع کلومیٹرکا علاقہ چین کے کنٹرول میں ہے ۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعوی کیا ہے کہ چینی فوج نے پیانگونگ تسو جھیل کے قریب تقریبا8 کلو میٹر کے علاقے کو قبضے میں لے رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close