کورونا وائرس موسم سرما میں اگر اپنی بدترین سطح پر پہنچ گیاتو ملک میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں

لندن(پی این آئی) برطانیہ میں لیک ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وبا رواں برس موسم سرما میں اگر اپنی بدترین سطح پر پہنچ گئی تو ملک میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے والے سائنسی مشاورتی گروپ

کی رپورٹ میں ایک ماڈل کی بنیاد پر کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا وائرس سے اکیاسی ہزار اضافی اموات جبکہ 27 ہزار اضافی اموات دوسری وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومتی اقدامات صرف 40 فیصد ہی موثر ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے حکومت اسکول بند کرنے کے ساتھ دیگر پابندیاں بھی بڑھا سکتی ہے جو اگلے سال مارچ تک جاری رہ سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ تمام باتیں حتمی نہیں بلکہ حکومت کو ممکنہ بدترین حالات کے لیے درست منصوبہ بندی کرنے کے پیش نظر بتائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close