یو اے ای کی شکایت،یورپین یونین کی ترکی کو دھمکی ترک صدر طیب اردوان کا جوابی وار ،سب کی بولتی بند

اسلام آباد (پی این آئی)یو اے ای نے اقوام متحدہ کو شکایتی خط لکھا دیا ، ترکی عرب ممالک میں افراتفری پیدا کر رہا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ یو اے ای نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ آگے آئے اور ترکی پر پابندیاں لگائے ، جبکہ یہی دھمکی یورپی یونین ترکی کو دے چکا ہے کہ اپنے آپ کو کنٹرول کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے

نئی تیل کے ذخائر کے دریافت کے بعد تمام دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ یونا ن کے چھ ایف سولہ فائٹر جیٹ آئے تو ترکی فضائیہ نے ان چھ فائٹر طیاروں کو نزدیک نہیں آنے دیا اور مار بھگایا ۔ اس کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ہم ہر طرح کی دھمکیوں اور خطروں سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ ترکش بحریہ کو اجازت دیدی گئی کہ ہماری حدود کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں