بھارت میں سوگ، اہم ترین منصب پر فائز رہنے والی شخصیت چل بسی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔سابق بھارتی

صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close