اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کون ، کون تیار ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے انکشاف نے عرب ممالک کے جھوٹ بے نقاب کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی)مزید عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ، صابر شاکر کے حیرت انگیز انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ پومپیو بحرین آئے اور جب وہ واپس امریکا جانے لگے تو سوڈان سے گئے ،

اسی طرح سعودی وزیر خارجہ اور سعود ی نائب وزیر خارجہ نے یہ کہا ہے کہ ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے داماداور بھاری بھر کم وفد نے کہا ہے کہ نہ صرف عرب ممالک بلکہ دنیا کے کئی مسلمان ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے ۔ پومپیو کا بحرین میں آنا اور سوڈان سے واپس جانا اور دیگر ممالک میں رابطے یہی اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ممالک بیان جاری کر کے اپنا وزن بڑھا رہے ہیں ،بارگین کر رہے ہیں ، اسرائیل کو انہوں تسلیم کرنا ہے اور ہر صورت میں کرنا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے کہا ہے کہ کئی عرب ریاستوں کیساتھ ہمارے خفیہ رابطے چل رہے ہیں ، یہ رابطے کہاں کہاں اور کس لیول تک پہنچ چکے ہیں اس کے بارے میں ہم ابھی کوئی وضاحت نہیں دیں گے لیکن وقت آنے پر سب کواس بارے میں خود ہی معلوم ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close